نگرنگرسے

ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں گرنے سے آگ لگ گئی، 7 بچے جھلس گئے

بچے چھت پر پتنگ اڑا رہے تھے ، پتنگ کی ڈور ہائی ایکسٹینشن وائر میں پھنسی، بچوں نے پتنگ کی ڈور کھینچنے کی کوشش کی تو ہائی ایکسٹینشن تار گھر میں گر گئی

لاہور (آن لائن) چونگی امرسدھو جاوید کالونی میں گھر کی چھت پر ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں گرنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 بچے جھلس گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچے چھت پر پتنگ اڑا رہے تھے ، پتنگ کی ڈور ہائی ایکسٹینشن وائر میں پھنسی، بچوں نے پتنگ کی ڈور کھینچنے کی کوشش کی تو ہائی ایکسٹینشن تار گھر میں گرنے سے آگ لگ گئی ۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں ایک بچے کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔

زخمی ہونے والوں میں 5سالہ ایان علی ،4سالی علی حسن عمر ، 3سالہ شہریار عمر ، 10سالہ محمد حسنین سمیت دیگر شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کی جانب سے واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button