پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریوں کو سستی روٹی سے محروم کر دیا

عدالت نے روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا جو 6 مئی تک معطل رہے گا جب کہ فریقین کو آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریوں کو سستی روٹی سے محروم کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سستی روٹی کے نوٹیفکیشن کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی جس سلسلے میں ضلعی حکومت کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوا ۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی25 روپے میں ہے؟ اس پر نمائندہ ضلعی حکومت بیرسٹر عمرگیلانی نے جواب دیا کہ وہ دوسری صوبائی حکومت ہے، یہاں آٹا مہنگا ہے اور اسلام آباد میں کرائے بھی زیادہ ہیں۔ نمائندہ ضلعی حکومت نے کہا کہ متعلقہ افسر موجود نہیں، پیراوائزکمنٹس دے دیتے ہیں مناسب وقت دیں۔ اس پر جسٹس طارق محمود نے ریمارکس دیئے کہ تندور والوں سے پوچھا آٹا کتنے کا آرہا ہے یا لوگوں کو خوش کرنے کو آرڈرجاری کردیا؟ بعد ازاں عدالت نے روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا جو 6 مئی تک معطل رہے گا جب کہ فریقین کو آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button