پاکستان

برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا 224 واں یوم شہادت کب منایا جائے گا؟

ٹیپو سلطان نے انگریزوں سے آزادی کیلئے زندگی بھر جدوجہدکی، 1782ء میں نواب حیدر علی خان کی وفات کے بعدمیسور کا اقتدار سنبھال کر ریاست کو سلطنت خداداد کا نام دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)” شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے ”۔ برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا224واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا۔

حریت پسندسلطان فتح علی المعروف ٹیپو سلطان 1750ء میں بھارتی ریاست میسور میں نواب حیدر علی خان کے گھر پید اہوئے،انہوں نے انگریزوں سے آزادی کیلئے زندگی بھر جدوجہدکی، 1782ء میں نواب حیدر علی خان کی وفات کے بعدمیسور کا اقتدار سنبھال کر ریاست کو سلطنت خداداد کا نام دیا، سلطان فتح علی ٹیپو4 مئی1799ء کو وفات پاگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button