پاکستان

حکومت آتے ہی ن لیگ سب سے پہلا کام کیا کرے گی؟ نوازشریف نے سب بتا دیا

خواہش ہے ہر اسمبلی اور ہر سینیٹ اپنی مدت پوری کرے، خواہش ہے ہر وزیراعظم اپنی مدت پوری کرے' حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کریں گے: نواز شریف

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک میں اقتدار سنبھالتے ہی مسلم لیگ ن سب سے پہلا کام کیا کرے گی؟ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سب بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خواہش ہے ہر اسمبلی اور ہر سینیٹ اپنی مدت پوری کرے، خواہش ہے ہر وزیراعظم اپنی مدت پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں، حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کرے گی کیونکہ معیشت سے سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں، حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی تو سب ٹھیک ہوگا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام مسائل جڑے ہوئے ہیں، امید ہے سارے حل ہوں گے اور سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں ، انشااللہ سیاسی و معاشی استحکام آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button