کھیل

کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری ‘ بابراعظم تنزلی کے بعد کونسے نمبر پر آگئے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر سے تنزلی پا کر پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ ون ڈے رینکنگ میں ان کی پوزیشن برقرار ہے

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے ‘ اس رینکنگ میں قومی بیٹسمین بابراعظم تنزلی کے بعد کونسے نمبر پر آگئے ہیں؟ پتا چل گیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر ‘آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ٹیسٹ بائولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے، ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں بھارتی بیٹر شبمن گل دوسرے جب کہ ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بائولرز میں پہلا نمبر جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا ہے، دوسرے پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور تیسرے پر آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا براجمان ہیں۔ ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر موجود ہیں، دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے فِل سالٹ ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرااوربابراعظم کاچوتھانمبر ہے، نیوزی لینڈکے گلین فلپس تین درجے ترقی کے بعد11 ویں نمبرپر آگئے۔ آسٹریلیاکے ٹریوس ہیڈکی رینکنگ میں 18 درجے بہتری ہوئی جس کے بعد اب وہ 19 ویں نمبرپرآگئے۔ ٹی ٹوئنٹی بائولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا دوسرے جب کہ مہیش ٹھیکشانا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرزمیں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبرپرموجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button