پاکستان

سردار حامد رضا نہیں حامد خان چیئرمین پی اے سی ہوں گے’ عمران خان کا ایک بار پھر حیران کن اعلان

حامد خان اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین پبلک اکائونٹ کمیٹی نامزد جبکہ حامد خان کی پی اے سی کے عہدے کے لئے نامزدگی کی منظوری بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دی ہے

لاہور(کھوج نیوز) سنی اتحاد کونسل کے رہنماء سردار حامد رضا بھی شیر افضل مروت کے بعد چیئرمین پبلک اکائونٹ کمیٹی کے عہدہ کی نامزدگی سے آئوٹ کر دیئے گئے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی حامد خان اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین پبلک اکائونٹ کمیٹی نامزد کر دیئے گئے ہیں اور حامد خان کی پی اے سی کے عہدے کے لئے نامزدگی کی منظوری بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز سردار حامد رضا کا نام چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لئے سامنے آیا تھا تاہم اب ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لئے سردار حامد رضا کو نہیں بلکہ حامد خان کو نامزد کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button