پاکستان

اڈیالہ کے باسی سے بات چیت کا معاملہ، وزیراعظم کا بزنس تائیکون کو صاف انکار

9مئی کے واقعات میں ملک دشمن عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں اور یہ بات بھی سبھی کے علم میں ہے کہ 9مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ کون تھا: شہباز شریف

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد سے کسی قسم کے مذاکرات کی گنجائش نہیں ایسے لوگوں اور ملک کو انتشار کا شکار کرنے والوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی اور انہیں اپنے کیے کی سزائیں ضرور ملیں گی۔ وزیراعظم نے اس امر کا اظہار ایک بڑے بزنس تائیکون عارف حبیب کے اس مطالبہ کے جواب میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بھارت اور اڈیالہ کے باسیوں سے بات چیت کرنی چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9مئی کے واقعات میں ملک دشمن عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں اور یہ بات بھی سبھی کے علم میں ہے کہ 9مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ کون تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button