پاکستان

حامد خان نے بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی میں رکاوٹ ڈالنے پر پارٹی رہنمائوں پر پھٹ پڑے

ملک دشمنی کے ایجنڈے پر چلنے والوں اور 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں معافی نہیں ملے گی انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: مقتدرہ حلقے

لاہور(کھوج نیوز) ممبر قومی اسمبلی حامد خان پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل سے رہائی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف پھٹ پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حامد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں اور وہ خوابی طور پر ڈیل کر کے جیل سے رہائی کے خواہشمند ہیں تاہم پارٹی کے بعض لوگ انہیں باور کرواتے رہتے ہیں کہ اگر انہوں نے جیل سے رہائی کے لئے این آر او لیا تو ایسا کرنے سے انہیں بڑا سیاسی نقصان پہنچے گا اور ان کے ووٹرز میں بھی مایوسی پھیلے گی۔ حامد خان نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ دوسری جانب مقتدرہ کی جانب سے اس امر کا بارہا اظہار کیا جا چکا ہے کہ ملک دشمنی کے ایجنڈے پر چلنے والوں اور 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں معافی نہیں ملے گی انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button