شوبز

کیارا ایڈوانی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے کیا کرتی تھیں؟

بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز تبدیل کرنے کے کام کا انکشاف کیا ہے

ممبئی(کھوج نیوز شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے کیا کرتی تھیں؟ اس حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کیارا ایڈوانی نے بتایا کہ بالی وڈ میں آنے سے قبل انہوں نے اپنے کیرئیرکا آغاز اپنی والدہ کے پری اسکول سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ بننے سے قبل میری پہلی جاب میری والدہ کے پری اسکول میں تھی جہاں میں صبح 7 بجے پہنچ کر بچوں کا خیال رکھتی تھی، اس دوران میں نے بچوں کے سارے کام کیے، میں بچوں کیلئے نرسری کی نظمیں پڑھتی تھی، انہیں حروف تہجی اور نمبرز پڑھاتی تھی، اس دوران میں نے بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے بچے پسند ہیں اس دوران مجھے وہ اپنے بچوں کی طرح ہی پیارے لگتے تھے اور میں سوچتی تھی کہ یہ دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button