پاکستان

مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ نا ملاتو چوہدری نثار؟مخدوم جاوید ہاشمی نے لیگی حلقوں میں کھلبلی مچادی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ انھوں نے نوازشریف کے مینارپاکستان میں ہونے والے جلسہ کو ناکام قرار دیا

لاہور(کھوج نیوز)مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ نا ملاتو چوہدری نثار؟مخدوم جاوید ہاشمی نے لیگی حلقوں میں کھلبلی مچادی، سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ انھوں نے نوازشریف کے مینارپاکستان میں ہونے والے جلسہ کو ناکام قرار دیا،کھوج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم ملک کے سیب سے زیرک سیاسدتان ہیں اور وہ آج بھی عوام میں اس قدر مقبول ہیں کہ وہ مقتدرہ یا حکومتی انتظامیہ کی مدد کے بغیر مینار پاکستان والے جلسے سے کہیں زیادہ بڑا جلسہ کرسکتے ہیں۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اس سے اچھی بات کیا ہوگی کہ میاں نوازشریف چوتھی مرتبہ اس ملک کے وزیراعظم منتخب ہوں تاہم ابھی الیکشن سے پہلے بہت کچھ تبدیل ہونے والا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ نا بھی ملا تو میں چوہدری نثار علی خان کی طرح آزاد حثیت سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button