شوبز

بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی غیراخلاقی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لِفٹ میں داخل ہورہی ہیں

تامل ناڈو(شوبز ڈیسک)تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی غیراخلاقی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لِفٹ میں داخل ہورہی ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے فلم ‘پشپا’ کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کے چہرے سے بدل دیا گیا ہے۔

r1

رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی تو ان کے مداح مایوس ہوگئے اور اداکارہ کی ویڈیو پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم، رشمیکا مندانا کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، صارفین نے نشاندہی کی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک بھارتی نژاد برطانوی خاتون ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

a2

دریں اثنا، رشمیکا مندانا نے ابھی تک اپنی جعلی ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button