پاکستان

منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے نے باپ اور بیٹے کو سڑک پر لانے کی تھان لی

پرویز الٰہی 'مونس الٰہی اور ان کے فیملی ممبران کے تمام بینک اکاؤنٹ منجمد 'مونس الٰہی کو عدالت سے اشتہاری اور ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا فیصلہ بھی ہوگیا

لاہور( کھوج نیوز) منی لانڈرنگ کیس، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی ، باپ اور بیٹے کو سڑک پر لانے کی تھان لی، کیس میں اہم پیشرف سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے تمام بینک اکاؤنٹ منجمد کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی اور پرویزالٰہی کے فیملی ممبران کے بینک اکاؤنٹ بھی فریز کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے مونس اور فیملی کے100سے زائد اکاؤنٹ منجمد کیے ہیں، ان بینک اکاؤنٹس میں مبینہ کرپشن اورمنی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کرایا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے نے مونس کو عدالت سے اشتہاری قرار اور ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کا ریڈ وارنٹ جاری کراکر انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے گا۔ دوسری جانب لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے معاملے میں مونس الہی کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button