پاکستان

ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر سمعیہ ارشد اور علیزہ ارشد کا ردعمل سامنے آگیا

مجسٹریٹ کی سطح پر کیس کیا چل رہا ہے اور کہاں چل رہا ہے اس کا علم نہیں : سمعیہ ارشد، یہ کیسا نظام ہے جہاں مظلوم کو ہی کٹہرے میں کھڑا کیا جارہا ہے: علیزہ ارشد

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) صحافی ارشد شریف کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر سمعیہ ارشد اور ان کی بیٹی علیزہ ارشد کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی ارشد شریف کی اہلیہ سمعیہ ارشد نے کہا کہ سمن جاری ہوا نہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا علم ہے۔ سمعیہ ارشد شریف کا کہنا تھا کہ میرے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا میڈیا سے پتا چلا ، ہماری درخواست پر ایف آر نہیں کاٹی گئی ، مجسٹریٹ کی سطح پر کیس کیا چل رہا ہے اور کہاں چل رہا ہے اس کا علم نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس میں ہر بار پیش ہوئی ، مجھے صرف سپریم کورٹ کے کیس کا علم ہے ، نہیں معلوم مجسٹریٹ کی سطح پر کیا کیس چل رہا ہے۔ دوسری جانب شہید ارشد شریف کی بیٹی علیزہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میری والدہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے گئے، یہ کیسا نظام ہے جہاں مظلوم کو ہی کٹہرے میں کھڑا کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button