پاکستان

ندیم افضل چن نے عمران خان کی دھکتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت غلطی پر غلطی کر رہی ہے' خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں: ندیم افضل چن

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ندیم افضل چن نے انکشاف کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی دھکتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ندیم افضل چن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دی گئی تھی جس کے لیے وہ خود تحریک انصاف کے پاس گئے لیکن تحریک انصاف نے بات چیت سے انکار کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت غلطی پر غلطی کر رہی ہے۔ ندیم افضل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button