پاکستان

نواز شریف کی سیاست ختم کرنیوالوں کو مریم نواز کا منہ توڑ جواب

جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، وہ گھر میں اسکرین پر نواز شریف کی شان دیکھ رہے ہونگے، نواز شریف مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے

لاہور (کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والوں کو سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے منہ توڑ جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا جلسے سے خطاب میں کہنا ہے کہ جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، وہ گھر میں اسکرین پر نواز شریف کی شان دیکھ رہے ہونگے، نواز شریف مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے،جسے اللہ عزت دینا چاہے تو کوئی نہیں روک سکتا، میں سمجھتی تھی مینار پاکستان بہت بڑی جگہ ہے، یہ جگہ بھی لیگی شیروں کے لئے چھوٹی پڑ گئی، یہاں پر 10فیصد لوگ موجود ہیں باقی سڑکوں پر ہیں،آج مینار پاکستان میں سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخوا،پنجاب اور گلگت بلتستان پورے پاکستان سے کارکن موجود ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں نے آج تقریر نہیں کرنی آج تقریر نواز شریف کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button