پاکستان

وزیراعظم کی افواج پاکستان کے سربراہان کو فون پر عید کی مبارکباد

پاکستانی قوم اپنی سرحدوں پر موجود محافظوں کی بدولت امن و سکون سے عید کی خوشیاں منا رہی ہے،شہباز شریف کی افواج پاکستان کے سربراہان سے گفتگو

لاہور (سٹاف رپورٹر، آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہاں کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارکباددی،وزیر اعظم نے پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہاں کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارک پیش کی ،وزیراعظم نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو بھی فون کیا اور عیدالفطر کی مبارک دی،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے،پاکستانی قوم اپنی سرحدوں پر موجود محافظوں کی بدولت امن و سکون سے عید کی خوشیاں منا رہی ہے،مجھ سمیت پوری قوم افواجِ پاکستان کے ان بہادر اور فرض شناس جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button