پاکستان

پرویز الٰہی کو کہاں سے اور کیسے گرفتار کیا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

پرویز الٰہی فیملی اور بچوں کا سہارا لیکر گلگت بلتستان فرار ہورہے تھے، پرویز الٰہی گھر سے چار گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ نکل رہے تھے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو کہاں سے اور کیسے گرفتار کیا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ڈرائیور نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ پرویز الٰہی فیملی اور بچوں کا سہارا لیکر گلگت بلتستان فرار ہورہے تھے، پرویز الٰہی گھر سے چار گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ نکل رہے تھے، دو گاڑیوں میں بچے اور خواتین بیٹھے تھے جن کو چیک بھی کیا گیا۔ جس گاڑی میں پرویز الہی سوار تھے وہ گاڑی بلٹ پروف تھی ، گاڑی کی چیکنگ کے لیے پولیس نے روکا تو گاڑی میں موجود ڈرائیور نے دروازہ نہ کھولا جس پر پولیس کو شک ہوا اور گاڑی کا شیشہ توڑنے کی کوشش کی، پرویز الہی اسی دوران باہر نکلے اور اپنی گاڑی پر جانے کا اسرار کیا، پولیس نے پرویز الہی کو گرفتار کرنے کے بعد سرکاری گاڑی میں اینٹی کرپشن کے دفتر منتقل کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button