سوشل ایشوز

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ، پمز انتظامیہ بھی میدان میں آگئی

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز نے متعلقہ عملے کو تیاریوں سمیت الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، ای ڈی پمز خود تمام تر معاملات کی نگرانی کریں گے، ترجمان پمز ڈاکٹر مبشر

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر، آن لائن ) وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیش نظر پمز ہسپتال میں اقدامات تیز کر دیے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر نے پمز انتظامیہ کو اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاہا کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر نے انتظامیہ کو ڈینگی کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز نے متعلقہ عملے کو تیاریوں سمیت الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ای ڈی پمز اس حوالے سے خود تمام تر معاملات کی نگرانی کریں گے۔ گزشتہ سالوں کی طرح رواں سال بھی پمز ہسپتال ممکنہ خطرے سے نپٹنے کیلئے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرئے گا۔ ترجمان کے مطابق پمز ہسپتال کا عملہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button