پاکستان

ڈالرکا زوال جاری،ابھی کہاں تک دھڑام سےنیچےگرے گا؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے، جہاں 94 پوائنٹس کی مندی سے کے ایس ای  100 انڈیکس گھٹ کر 45771 پوائنٹس کی سطح پر  آگیا۔

کراچی(کھوج نیوز) ڈالرکا زوال جاری،ابھی کہاں تک دھڑام سےنیچےگرے گا؟ ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج منگل کے روز انٹربینک میں  ڈالر 300 روپے سے کم ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے 66 پیسے کم ہوکر 299.50 روپے کی سطح پر آ گئی، تاہم بعد میں کمی کا رجحان جاری رہا اور ڈالر ایک روپے 83 پیسے کی کمی سے 299 روپے 33 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے، جہاں 94 پوائنٹس کی مندی سے کے ایس ای  100 انڈیکس گھٹ کر 45771 پوائنٹس کی سطح پر  آگیا۔ بعد ازاں مندی کا رجحان جاری رہا اور پی ایس ایکس میں 270 پوائنٹس کی مندی سے 100 انڈیکس 45594 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button