پاکستان

ظل شاہ کی ہلاکت ‘ جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست، پنجاب حکومت کی دوڑیں

ظلِ شاہ کی ہلاکت اہم نوعیت کا معاملہ ہے جسکی تحقیقات کیلئے عدالت کمیشن بنانے کا حکم دے ،ایڈووکیٹ ندیم سرور کی درخواست میں استدعا

لاہور (کورٹ رپورٹر، آن لائن )لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی۔ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنا تے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی ورکر علی بلال عرف ظلِ شاہ کو دن دہاڑے قتل کر کے سروس ہسپتال چھوڑ دیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظلِ شاہ پر بدترین تشدد کے نشانات سامنے آئے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ ظلِ شاہ کو آخری بار پولیس قیدیوں کی وین میں دیکھا گیا، پولیس کے مطابق ظلِ شاہ کی ہلاکت کالے رنگ کے ویگو ڈالے کی ٹکر سے ہوئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ظلِ شاہ کی ہلاکت اہم نوعیت کا معاملہ ہے جس کی تحقیقات ہونا ضروری ہیں، آئین کا آرٹیکل 9 عوام کی جانوں کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ ظلِ شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا حکم دے اور کمیشن کی کارروائی کی خود نگرانی بھی کرے۔

سندھ ہائیکورٹ ججز کی تقرری ‘ جوڈیشل کمیشن اجلاس 16 مارچ کو طلب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button