شوبز

پریانکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ کس شخصیت کے ساتھ بھارت آئیں؟

دوسری جانب نک جونس بھی پرسکون سویٹ شرٹ اور ڈینم جینز کے ساتھ نارنجی رنگ کی کیپ پہنے کافی دلکش نظر آ رہے ہیں


بالی ووڈ(نیوز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نِک جونس اپنی ننھی پری مالتی میری کے ہمراہ پہلی بار بھارت آئے ہیں۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی اپنی بیٹی کے ساتھ کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ممبئی میں نجی ایئر پورٹ پر پریانکا چوپڑا کی فیملی کے ساتھ آمد پر یہ تصاویر اور ویڈیوز پاپارازی فوٹو گرافرز نے بنائیں۔سرمئی رنگ کی فراک میں ملبوس بیٹی کو گود میں ق اٹھائے گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس پریانکا چوپڑا ان ویڈیوز اور تصاویر میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

دوسری جانب نک جونس بھی پرسکون سویٹ شرٹ اور ڈینم جینز کے ساتھ نارنجی رنگ کی کیپ پہنے کافی دلکش نظر آ رہے ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے بعد سے امریکا میں مقیم ہیں اور وقتا فوقتا بھارت بھی آتی رہتی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کےآل راونڈر افتخاراحمد نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی کرکٹر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button