ودیا بالن کے دبنگ بیان نے بھارتی شوبز انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا
ایک خاص قسم کی ہیروئین بننے کے لئے مجھے بھی ہمیشہ دباؤ میں رکھا گیا جو میں نے کبھی قبول نہیں کیا: اداکارہ ودیا بالن کا بیان
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ ود یا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری کچھ اداکاروں کو ڈبے میں بند رکھنے کے جنون میں مبتلا ہے جو وہ نہیں کر سکتی ۔ اداکارہ نے کہا کہ ایک خاص قسم کی ہیروئین بننے کے لئے مجھے بھی ہمیشہ دباؤ میں رکھا گیا جو میں نے کبھی قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک یہ جاننے کے لئے کوشش کر رہی ہوں کہ میں کون ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ کبھی اپنے اوپر ایک ہی طرح کے کرداروں کا لیبل نہیں لگنے دیا ۔ جب لڑکی تھی لڑکیوں والے کردار کئے اب بڑی خواتین کے کردار ادا کرنے سے بھی نہیں گھبراتی ۔ انہوں نے کہا ہماری انڈسٹری کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ ہیرو کے نمایاں کردار پر مبنی فلم ہو یا پھر ہیروئن کے گرد گھومتی فلم اس کو خاصی اہمیت دی جانے لگی ہے ۔ حالانکہ ہونا تو چاہئے کہ فلم کی کہانی پر توجہ زیادہ دی جائے ۔
یونیورسٹی آف پشاور میں مکمل تالہ بندی کی اصل کہانی سامنے آگئی