مارننگ شو کی ویڈیو وائرل، فضا علی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

کراچی (شوبز ڈیسک) مارننگ شو کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاکستان کی اداکارہ و میزبان فضا علی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے جس کے بعد ناصرف صارفین بلکہ شوبز حلقوں میں بھی ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اداکارہ و میزبان فضا علی نے مارننگ شو کی ویڈیو وائرل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹا سا لمحہ تھا جو بغیر کسی مقصدکے وائرل ہوگیا، میں ہمیشہ اپنے کام اور اپنے دیکھنے والوں کی عزت کرتی ہوں اور آگے بھی اسی عزت کے ساتھ اپنے سفر جاری رکھوں گی۔
واضح رہے کہ فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان بلایا جہاں انہوں نے اپنی ملاقات اور محبت کی کہانی سنائی۔ پروگرام میں فضا علی کی بیٹی فرال بھی شریک تھیں جس نے والد سے لائیو شو میں والدہ کو گود میں اٹھانے کی فرمائش کی۔ اس کے بعد اعجاز خان نے فضا علی کو اپنے کندھے پر اٹھایا اور اس دوران بیٹی خوشی سے تالیاں بجاتی رہی تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔



