انٹرنیشنل
چین میں سن ویڈونگ اچانک نائب وزیر خارجہ کے عہدے سے بر طرف

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں سینئر سفارتکار سن ویڈونگ کو اچانک نائب وزیر خارجہ کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے لیکن اس کی وجہ کیا بنی؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین کی وزارت انسانی وسائل نے ایک مختصر بیان میں سن ویڈونگ کو برطرف کرنے کا اعلان کیا، جس میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ چین کی اعلی ترین حکومتی اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ نائب وزیر خارجہ کو کیوں اور کب برطرف کیا گیا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق سن ویڈونگ کی آخری عوامی سرگرمیاں 13 مارچ کو برونائی اور ملائیشیا کے چین میں سفیروں سے ملاقاتیں تھیں، اس سے دو روز قبل انہوں نے چین میں پاکستان کے سفیر سے دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی تھی۔



