پاکستان

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی ' 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہوئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟ اعدادو شمار سامنے آگئے ‘ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہو کر 1922 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button