شوبز

ماریہ بی نے اداکارہ سجل علی کو آڑے ہاتھوں کیوں لیا؟ بڑی خبر آگئی

اداکارہ سجل علی پر ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلانے پر شدید تنقید، ہمارے فنکار 'جوائے لینڈ' کو پروموٹ کرکے ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلا رہے ہیں

کراچی(کھوج نیوز شوبز رپورٹر، این این آئی) پاکستان کی معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے اداکارہ سجل علی کو ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ماریہ بی نے پاکستانی ڈرامے ‘ان کہی’ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے فنکار ‘جوائے لینڈ’ کو پروموٹ کرکے ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلا رہے ہیں۔

اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی ایک کمرے میں موجود ہیں جس کی دیواروں پر مختلف فلموں کے پوسٹر موجود ہیں جہاں صائم صادق کی ہم جنس پرستی پر متنازعہ فلم ‘جوائے لینڈ’ کا پوسٹر بھی موجود ہے۔ماریہ بھی نے لکھا کہ ہمارے ڈرامے ‘جوائے لینڈ’ کی آڑ میں ٹرانسجینڈر ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں، ہم بیوقوف نہیں ہیں، ہم سمجھتے ہیں۔

انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب جاگ جاؤ اور اس نئے ایجنڈے کو دیکھو، پاکستان کو بچانے کے بجائے ہم اپنی مذہبی شناخت کو فروخت کررہے ہیں۔ایک علاحدہ انسٹا اسٹوری میں ماریہ بی نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انٹرسیکس کمیونٹی کے حقوق کیلئے لڑنا چاہئے، ان کو 75 برس سے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے لیکن اب ٹرانسجینڈر لوگ انٹرسیکس لوگوں کا حق مار رہے ہیں، ہم اس ناانصافی کے لڑتے رہیں گے۔

مودی سرکارکا پاگل پن، دفاعی بجٹ میں حیران کن اضافہ’ سب حیران

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button