شوبز

بیوی پرشرمناک الزامات،عدنان سمیع خان کےبھائی نےاینٹ سےاینٹ بجادی

وہ جھوٹ بولتے ہیں کہ انہوں نے برطانیہ سے وکالت میں ڈگری لی ہے جبکہ انہوں نے بی اے پرائیویٹ پنجاب یونیورسٹی سے مکمل کیا ہے


لاہور (کھوج نیوز) گلوکار عدنان سمیع خان کے بھائی جنید سمیع خان نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدنان سمیع ایک کینسر ہے۔جنید سمیع خان نے اپنے بھائی گلوکار عدنان سمیع خان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدنان سمیع خان برطانیہ میں نہیں راولپنڈی میں 15 اگست 1969 کو پیدا ہوئے، جبکہ ان کی والدہ پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق سرگودھا سے ہے۔جنید سمیع خان نے گلوکار کی ویٹ لاس جرنی کو بھی جھوٹ قرار دیا اور لکھا کہ عدنان کے گیسٹرک بائی پاس کی فیس بھی ہمارے والد نے دی تھی جبکہ فیس کے حوالے سے انہیں شبہات ہیں۔

انہوں نے پوسٹ میں بتایا کہ 1986 میں عدنان سمیع او لیولز میں ناکام ہوئے تھے، ان کے پاس جو ڈگری ہے وہ جعلی ہے، وہ جھوٹ بولتے ہیں کہ انہوں نے برطانیہ سے وکالت میں ڈگری لی ہے جبکہ انہوں نے بی اے پرائیویٹ پنجاب یونیورسٹی سے مکمل کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ عدنان نے اپنی دوسری بیوی صبا گالاداری کے ساتھ اپنے ازدواجی معاملات کی بھی حیا نہ کی، نامناسب ویڈیوز سارے انڈیا کے سامنے پیش کیں اور الزام لگایا کہ یہ صبا کے کسی آشنا کا کام ہے، مجھے پتہ چلا کہ صبا کورٹ میں بیہوش ہوگئی تھیں۔جنید نے عدنان کی اہلیہ رویا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ تم ایسے انسان کے ساتھ کیسے رہ سکتی ہو؟انہوں نے لکھا کہ عدنان نے گھر والوں کو سب سے بڑا دکھ اس وقت دیا جب انہوں نے 1997 میں اپنے 3 سالہ بیٹے آذان سمیع خان کو اغوا کیا اور اسے دبئی، کینیڈا اور بعد ازاں امریکہ لے گئے، قانونی اعتبار سے آپ 7 سال تک ایک بچے کو اس کی ماں سے الگ نہیں کرسکتے ہیں۔

اشناہ شاہ نےاداکارفیروزخان سےصلح اورمعاف کرنے پرکس نےمجبورکیا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button