کھیل

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے131 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے19.5 اوورز میں حاصل کر کے سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل کرلی

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی ہے ۔ پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد اب افغانستان کو دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاداب الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے131 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے19.5 اوورز میں حاصل کرلیا،آج کے روز قومی ٹیم بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں ناکام نظر آئی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو صفر پر اس کے 2کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔عبداللہ شفیق اور صائم ایوب بغیر کوئی اسکور کیے آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔آج کے میچ میں گرین شرٹس کو عماد وسیم نے سہارا دیا جنہوں نے 57بالز پر64 رنز اسکور کیے جس کے باعث پاکستان 131 رنز کا مجموعی اسکور بناسکا۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نوین الحق،راشد خان اور کریم جنت نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں افغانستان نے بیٹنگ کاآغاز کیا تو ان کے بیٹرز نے پاکستانی بالرز کی ایک نہ چلنے دی۔رحمان اللہ نے 49 گیندوں پر 44 رنز اسکور کیے جبکہ ابراہیم زردان نے 40 گیندوں پر38 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے زمان خان اور احسان اللہ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ان کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ بھی ہوا۔

دوسرا ون ڈے ‘ کیویز اور سری لنکا کی ٹیمیں 28 مارچ کو آمنے سامنے ہوں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button