پاکستان

عارف علوی کی چھٹی؟ ایوان صدر پر پیپلز پارٹی کا قبضہ؟ زرداری کی بلے بلے

ایوان ِصدر کو دوبارہ سازشوں کا گڑھ بننے نہیں دیں گے، آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا تھا' عارف علوی صدارتی منصب چھوڑ دیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)عارف علوی کی چھٹی؟ ایوان صدر پر پیپلز پارٹی کا قبضہ؟ زرداری کی بلے بلے’ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ ایوان ِصدر کو دوبارہ سازشوں کا گڑھ بننے نہیں دیں گے، آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عارف علوی کو عمران خان کی ہدایات پر چلنا ہے تو صدارتی منصب چھوڑ دیں۔شازیہ مری نے کہا کہ عارف علوی کو عمران نیازی کی ملازمت کرنی ہے تو مستعفی ہو کر جیل بھرو تحریک کا حصہ بن جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عارف علوی الیکشن کمیشن کی آئینی خود مختاری سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔شازیہ مری نے کہا کہ ادارے سیاست سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں، انہیں سیاست میں گھسیٹنا بند کیا جائے۔

خواجہ آصف نے ملک دیوالیہ ہونے سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کردیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button