پاکستان

اسلام آباد وار زون میں تبدیل ہونے پر اسد عمر اور فواد چوہدری چیخ اٹھے

پاکستان کے عوام پر جبر اور ظلم ہو رہا ہے، عدالتیں خاموش نہ رہیں، وکلا اس ظلم کے مقابلے کے لیے نکلیں: اسد عمر اور فواد چوہدری کا ٹوئٹس

لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنماوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو وار زون میں بدل دیا گیا، لگتا ہے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں۔

جنرل سیکرٹری تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چاروں طرف سے عدالت کے راستے بند کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن کے نام عدالتی فہرست میں ہیں ان کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا، لگتا ہے دنیا کے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں، اسلام آباد کو وار زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر جبر اور ظلم ہو رہا ہے، عدالتیں خاموش نہ رہیں، وکلا اس ظلم کے مقابلے کے لیے نکلیں۔

افغانستان کیلئے لگژری بس سروس شروع کرنیکا فیصلہ، معاملات طے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button