کھیل

اظہر محمود کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ کیوں نہیں بنایا گیا؟ اصل کہانی سامنے آگئی

دورہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کیلئے کوچنگ کا معاملہ ' افواہ تھی شاید میں نے کوچنگ کرنے سے منع کیا تھا مگر ایسا نہیں تھا: سابق ٹیسٹ اظہر محمود نے بڑا انکشاف کر دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر، آن لائن) سابق فاسٹ بولر اظہر محمود نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دورہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے لیے مجھے ہیڈ کوچ بنانا چاہتا تھا، میں نے حامی بھی بھری لیکن پھر پی سی بی نے اچانک دوسرے کوچ کے ساتھ رابطہ کیا۔

اظہر محمود نے بتایا کہ پی سی بی افغانستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے لیے مجھے ہیڈ کوچ بنانا چاہتا تھا، میں نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنے کی حامی بھی بھر لی تھی، میں نے اپنی مصروفیات کے باعث صرف افغانستان سیریز کے لیے حامی بھری، پھر اچانک پی سی بی نے دوسرے کوچ کے ساتھ رابطہ کیا۔اظہر محمود نے بتایا افواہ تھی کہ شاید میں نے کوچنگ کرنے سے منع کیا تھا مگر ایسا نہیں تھا، میں اس وقت بھی کاؤنٹی کرکٹ میں سرے کی کوچنگ کر رہا ہوں، کوچ کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت ٹیم کے ساتھ رہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا مکی آرتھر کا ڈربی شائر کے ساتھ تین سال کا کنٹریکٹ ہے، مکی آرتھر جانتا ہے کہ پاکستان میں کسی وقت بھی حکومت اور بورڈ تبدیل ہو سکتے ہیں، پاکستان کرکٹ میں غیر یقینی کی سی صورتحال رہتی ہے، مجھے نہیں پتہ کہ یہ طریقہ کار کیسے چلے گا، اگر بورڈ اس طرح خوش ہے تو پھر ٹھیک ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، لاکھوں کا جرمانہ اور سینکڑوں فوڈ پوائنٹس کو نوٹسز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button