پاکستان
پنجاب حکومت کا وفاق کو کرارا جواب

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے سلسلے میں پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کا کرارا جواب کیوں دیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاق کو 19 ہزار نفری دینے سے معذرت کرلی، ذرائع نے بتایا کہ صوبے میں سکیورٹی ضروریات کے باعث مطلوبہ نفری دینے سے معذرت کی ہے، پنجاب حکومت نے وفاق کو ساڑھے 12 ہزار نفری دینے کی حامی بھرلی۔ ذرائع کے مطابق وفاق نے پنجاب سے 20 ہزار نفری طلب کی تھی، پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر 19 ہزار نفری دینے پر آمادگی ظاہرکی تھی۔ اٹک، مری میں سکیورٹی ضروریات کے باعث مزید نفری دینے سے معذرت کی گئی، پنجاب سے ساڑھے 12 ہزار کی نفری بھی تاحال نہ پہنچ سکی، سندھ سے 2 ہزار کے قریب پولیس اہلکار اور افسران اسلام آبادپہنچ گئے۔



