پاکستان
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 9دہشتگرد ہلاک

بلوچستان (کھوج نیوز) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ مزید کارروائیاں ابھی جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مستونگ کے علاقے کنک وادی میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، دہشتگردوں نے مستونگ کے علاقیکنک وادی میں چوکی پر حملے کی کوشش کی تھی۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب کیا اور مزید 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے 3 موٹرسائیکلیں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا۔



