پاکستان
ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد

کراچی(کھوج نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹوگرافی پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ اس کے حوالے سے ہائیکورٹ کی جانب سے سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں تحریر کیا گیا ہے کہ کمرہ عدالت، راہداریوں اور انتظار گاہوں سمیت صحافیوں کے لیے مختص جگہ کے علاوہ دیگر مقامات پر ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابندی ہوگی۔ سرکلر کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے افراد کے موبائل فون اور ریکارڈنگ کے آلات ضبط کرلیے جائیں گے۔ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔



