پاکستان

چیف جسٹس پاکستان کو اپنا ہائوس ان آرڈر کرنا چاہئے: چودھری سرورکا بیان

بد قسمتی یہ ہے کہ عمراں خان وزیراعظم تھا تو اپوزیشن کودیوار سے لگا رہا تھا،اب انہیں بھی لچک دکھانی چاہیے لیکن وہ نہیں دکھا رہے: چوہدری سرور

لاہور (اپنے رپورٹر سے، آن لائن) سابق گورنر پنجاب ومسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کو اپنا ہائوس ان ارڈر کرنا چاہیے ،جن ججز سے ان کو شکوہ ہے کورٹ روم میں بیٹھ کرمعاملات حل کرنے چاہئیں۔

انہوںنے کہا کہ پورے ملک میں الیکشن ایک تاریخ پرہونے چاہئیں،سیاسی جماعتوں کی لڑائی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔چودھری سرور نے مزید کہا کہ بد قسمتی یہ ہے کہ عمراں خان وزیراعظم تھا تو اپوزیشن کودیوار سے لگا رہا تھا،اب انہیں بھی لچک دکھانی چاہیے لیکن وہ نہیں دکھا رہے۔انہوںنے کہا کہ اوور سیز پاکستانی سالانہ تیس ارب ڈالر بھیجتے ہیں، یہ دوارب ڈالر پرسب لکھ کردے رہے ہیں،اگرحکومت اوورسیز کی مدد کرے توآئی ایم ایف کی ضرورت ہی نہ رہے۔آئی ایم ایف معاہدے پر میں نے بطور گورنرکہا ملک کونقصان ہوگا۔

آٹے کی مفت تقسیم، لوگوں کی تذلیل، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی بول پڑیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button