پاکستان

آزاد کشمیر کے 2اضلاع میں الیکشن ملتوی کیوں ہوئے؟

مظفر آباد(کھوج نیوز) آزاد کشمیر میں ہونے والے تیسرے مرحلے کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے ، 2اضلاع میں الیکشن ملتوی کیوں کیے گئے؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ پونچھ اور سدھنوتی میں انتخابات ملتوی کا اعلان کر دیا۔ پرانے شیڈول کے تحت پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع کی 11 نشستوں پر الیکشن ہونا تھے لیکن الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے مطابق تیسرے مرحلے میں باغ اور ضلع حویلی میں انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع میں الیکشن ہوں گے جبکہ دو میں ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button