کھیل
کیریبین پریمیئر لیگ، قومی کرکٹرز کو این او سی کب جاری کیے جائینگے؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک) کیریبین پریمیئر لیگ کے لئے قومی کرکٹرز کو این او سی کب جاری کیے جائیں گے؟ اس حوالے سے فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سی پی ایل آج سے شروع ہو رہی ہے جس کا فائنل 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل چیمپئنز کپ میں شرکت کی وجہ سے قومی کرکٹرز کو این او سی 19 اگست سے ملیں گے، نیشنل چیمپئنز کپ 11 سے 18 اگست تک ملتان میں کھیلی جارہی ہے۔ صائم ایوب ، شاداب خان ، عثمان خان ، معاذ صداقت، نسیم شاہ اور سفیان مقیم کا سی پی ایل میں معاہدہ ہے، یہ کرکٹرز چیمپینز کپ کے لیے مختلف ٹیموں کا حصہ ہیں۔ عثمان طارق اور حنین شاہ بھی سی پی ایل میں شامل ہیں اور وہ چیمپئنز کپ کا حصہ نہیں ہیں۔



