شوبز

امیشا پٹیل نے شادی کیوں نہیں کی؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے شادی کیوں نہیں کی؟ اس حوالے سے تمام ترتفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد شوبز حلقوں سمیت مداحوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حال ہی میں امیشا پٹیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال پوچھنے کے سیشن کا اہتمام کیا۔ اسی دوران ایک مداح کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ ‘آپ شادی کب کررہی ہیں؟’ اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کبھی نہیں، میں اکیلے ہی بہت خوش ہوں، میرے پاس خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں پر مشتمل 100 ایسے لوگ ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں کسی ایک شخص کو برداشت نہیں کرسکتی کہ وہ میری زندگی میں آئے اور سب کچھ بدل دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button