انٹرنیشنل

بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، کئی علاقوں سے رابطہ منقطع

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا کر رکھ دی ہے ، کیونکہ اس تباہی سے 80 سے زائد دیہات کا رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے ضلع رودر پریاگ میں گزشتہ روز شدید بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پرلینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ لینڈسلائیڈنگ سے بھاری نقصان ہوا ہے، رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس کے نتیجے میں 80 دیہات کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button