پاکستان

پنجاب میں الیکشن، نواز شریف نے شہباز شریف اور مریم نواز کو اجازت دیدی

نواز شریف کا شہباز شریف اور مریم نواز سے رابطہ، پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کو کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

لندن،لاہور (سٹاف رپورٹر، آن لائن) پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن )نے صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس ضمن میں مسلم لیگ ن کے بڑوں کی آپس میں ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔نواز شریف نے دونوں رہنماؤں سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات پر بات چیت کی۔مریم نواز نے امیدواروں کے انتخابسے متعلق اپنی سفارشات نواز شریف کو بتائیں،جبکہ ن لیگ نے صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے حتمی امیدواروں کا انتخاب پارلیمانی بورڈ کی سفارشات اور انٹرویوز کے بعد ہو گا،نواز شریف پارلیمانی بورڈ کی خود صدارت کریں گے۔ نوازشریف نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات کیلئے ٹکٹ میرٹ پر دئیے جائیں گے اور پارٹی ٹکٹ دیتے وقت نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

عمران کی حکومت گرانا کس کی غلطی تھی،ن لیگ یا پی ٹی آئی،معاشی بحران کا ذمہ دارکون؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button