پاکستان

حضرت علی کی زندگی تعلیمات سیرت رسول اکرم ۖکا عملی نمونہ ہے:حمزہ شہباز

امیر المومنین کا دور حکومت حکمرانوں کے لئے مثال ہے کہ کس طرح ذات پر قوم کو ترجیح دیتے ہوئے انصاف کا قیام کسی مصلحت کے بغیر کرنا چاہئے: حمزہ شہباز

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حیات مبارکہ اور شہادت دونوں مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے امیر المومنین حضرت علی کے یوم شہادت پر اپنے بیان میں کہا کہ پیغمبر خدا نے حضرت علی کو خصوصی طور پر دین کی حفاظت و ترویج کے لئے تیار کیا۔ امیرالمومنین حضرت علی کی زندگی تعلیمات قرآنی اور سیرت رسول اکرم کا عملی نمونہ ہے۔ باب العلم حضرت علی کی حیات مبارکہ صبر وشجاعت کیساتھ حکمت و تدبر اور معاملہ فہمی کا درس دیتی ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ امیر المومنین کا دور حکومت حکمرانوں کے لئے مثال ہے کہ کس طرح ذات پر قوم کو ترجیح دیتے ہوئے انصاف کا قیام کسی مصلحت کے بغیر کرنا چاہئے۔

بشریٰ خان کی درخواست پر ایف آئی اے کو 4 مئی تک کی مہلت مل گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button