پاکستان

آئی ایم ایف کی شرائط، کسانوں پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل

آئی ایم ایف کی شرائط پر کسان پیکج کے تحت بجلی پر دی جانے والی سبسڈی ختم ' بجلی پر 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سبسڈی واپس لے لی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز، این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر برآمدی صنعتوں کے بعد کسانوں کے لیے بھی بجلی مہنگی کر دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر کسان پیکج کے تحت بجلی پر دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی، کسان پیکج کے تحت زرعی صارفین کے لیے بجلی پر 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سبسڈی واپس لے لی گئی ہے۔

حکومت نے کسانوں کے لیے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، زرعی صارفین کو آج سے بجلی 13 روپے کی بجائے 16 روپے 60 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ملے گی۔وفاقی حکومت کو زرعی صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے سے جون تک 14 ارب روپے حاصل ہوں گے۔پاور ڈویژن نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کے الیکٹرک سمیت بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کو خط لکھ دیا ہے، پاور ڈویژن نے وزارت خزانہ اور وزارت نیشنل فوڈسکیورٹی کو بھی خط کی کاپی بھجوا دی ہے۔

خالصہ تحریک کو ایک بار پھر زندہ کرنے والا نوجوان کون؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button