سوشل ایشوز

صفائی کے بلوں کی تقسیم شروع، شہریوں کو 4مہینوں کا اکٹھا ہی بل جاری

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں سے صفائی کی مد میں بل لینے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی نے ان بلوں کی تقسیم کا آغاز کر دیا اور پہلے ماہ ہی 4مہینوں کا بل بھی تھما دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہریوں کو صفائی کے بلوں کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے، تاہم پہلے ہی مرحلے میں انتظامی بدنظمی اور بھاری بھرکم بلوں نے عوام کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے، اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں پہلی بار صفائی ٹیکس کے بلوں کے اجرا نے شہریوں میں بے چینی اور غصے کی لہر دوڑا دی ہے کیونکہ پہلے ہی بل میں 4 ماہ کے واجبات اور جرمانے شامل کر دیئے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ شہریوں کو موصول ہونے والے پہلے بل میں کئی تضادات سامنے آئے ہیں کیوں کہ شہریوں کو پہلی بار بل موصول ہوا، لیکن اس میں پچھلے چار ماہ کی فیس بھی شامل کر دی گئی ہے، بلوں میں 4 ماہ کی فیس ادا نہ کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ "جب بل ہی پہلی بار آیا ہے تو جرمانہ کس بات کا؟”، بلوں میں ماہانہ فکس چارجز کا کوئی واضح طریقہ کار درج نہیں، جس سے شہری الجھن کا شکار ہیں۔

شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ "ہم صفائی کا بل دینے کو تیار ہیں، لیکن حکومت طریقہ کار تو بتائے، پہلے ہی بل میں چار ماہ کے بقایا جات اور جرمانہ بھیجنا سراسر ناانصافی ہے”، ترجمان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اس صورتحال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ "لاہور میں بلوں کی تقسیم کا عمل ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے مرحلہ وار مکمل کیا جا رہا ہے، شروع میں شہریوں کی جانب سے ڈیٹا اور معلومات کی فراہمی میں کچھ مسائل پیش آئے، جس کی وجہ سے بلوں کی تیاری میں دشواری ہوئی”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button