پاکستان

جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ، ن لیگ نے چیف جسٹس کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

جسٹس اطہرمن اللہ کے اختلافی نوٹ کے تفصیلی فیصلے کوچیف جسٹس عمرعطابندیال کے خلاف چارج شیٹ ہے، مسلم لیگ ن

لاہور / فیصل آباد( سٹاف رپورٹر، نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن ) جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ، ن لیگ نے چیف جسٹس کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ‘ پنجاب اورخٰبرپختونخواالیکشن ازخودنوٹس پرجسٹس اطہرمن اللہ کے اختلافی نوٹ کے تفصیلی فیصلے کوچیف جسٹس عمرعطابندیال کے خلاف چارج شیٹ قراردیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء طلال چوہدری ، چوہدری شیر علی ،حا جی اکرم انصا ری ،میاں ضیاں الرحمٰن ، میاںطا ہر جمیل،طا ہر خلیل سندھو،میاں عبدالمنان ،عبدالغفور بٹ سمیت دیگر رہنما وئو ں نے اُن سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیاہے۔

تفصیلی فیصلے اورریمارکس کے بعد14مئی کوالیکشن کراناممکن نہیں رہا۔ جسٹس کے تفصیلی فیصلے میں 4-3کافیصلہ واضح اورریمارکس سے ثابت ہوگیا ہے کہ دال میں کچھ کالاہی نہیں دال ہی کالی ہے۔ نظام عدل میں متنازع جج اورسیاست میں مداخلت کی وجہ سے سیاسی اورقانونی بحران پیداہوا۔مداخلت سے تنازعات ہوں گے تونظام عدل پرسوالات بھی اُٹھائے جائیں گے۔جسٹس کا عدالت کوسیاست سے دوررہنے اورججزسیاستدان نہیں ہوتے اس سے ثابت ہوہاے کہ میاں نوازشریف کی نااہلی اورباپ کے سامنے بیٹی کی گرفتاری بھی سیاسی اہتمام کاحصہ تھی۔

اُنہوں نے کہاکہ ثاقب نثارسمیت جن کوسیاست کاشوق ہے وہ باقی سب کچھ چھوڑکرسیاسی میدان میں آجائیں اُنہیں اپنی حیثیت کاعلم ہوجائے گا۔ اُنہوںنے کہا کہ قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے خلاف پیش کی گئی قراردادکی کثرت رائے سے منظوری کے بعد عدالت عظمیٰ سے فل کورٹ کے لئے نظر ثانی کامطالبہ تسلیم کیاجاناچاہئے ۔ قومی اسمبلی سے قراردادسے اقلیتی فیصلے کومستردکئے جانے کے بعدعمران خان کی نہ تحریک قابل رہے گی نہ تحریک انصاف کی خواہش پوری ہوگی۔کسی کی نااہلی نہیں صرف عمران خان نااہل ہوں گے۔

اسحاق ڈار کا دورہ واشنگٹن ملتوی کیوں ہوا؟ اصل کہانی منظر عام پر آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button