شوبز

میزبان و اداکارہ نادیہ خان کو پہلے مارننگ شوکا کتنا معاوضہ ملتا تھا؟

2003ء میں مجھے دبئی میں مارننگ شو کرنے پر پاکستانی ایک لاکھ روپے ملا کرتے تھے جو دبئی کے لحاظ سے بہت کم تھے:نادیہ خان

کراچی(کھوج نیوز رپورٹ)نجی ٹی وی چینل پر مارننگ شو کی روایت ڈالنے میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کو کتنا معاوضہ ملتا تھا ،سب کچھ سامنے لے آئیں۔ اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے پاکستان میں مارننگ شو کی روایت قائم کی جس سے مارننگ شوز کو مقبولیت ملی۔ نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ مارننگ شو ہوسٹ کیا کرتی تھیں تب اس سے چینل کا بہترین ریونیو بنتا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مارننگ شو کے یومیہ پیسے نہیں ملا کرتے تھے بلکہ ماہانہ تنخواہ ہوتی تھی۔نادیہ نے کہا کہ ‘شروعات میں ، میں دبئی میں ٹیچر تھی، تب بھی مجھے 2 ہزار درہم جب کہ دوسری ٹیچرز کو 5 سے 6 درہم ملا کرتے تھے’۔مارننگ شو سے متعلق انہوں نے بتایا ‘2003 میں مجھے دبئی میں مارننگ شو کرنے پر پاکستانی ایک لاکھ روپے ملا کرتے تھے جو دبئی کے لحاظ سے بہت کم تھے’۔نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے دراصل پتا ہی نہیں تھا کہ میری ویلیو کیا ہے اور میں چینل کو کیا دے رہی ہوں اور یہ بات چینل کو بھی نہیں معلوم تھی، 2004 میں جب میں کراچی آئی تو میں نے شو چھوڑ دیا، چینل نے بھی کچھ نہیں کہا’۔ انہوں نے کہا ‘دبئی سے جب شو کرتی تھی تو ایک کمرشل شو کے دوران نہیں چلتا تھا، مارننگ شو ختم ہوا تو چینل پر کالز کی بھرمار لگ گئی کہ نادیہ کہاں ہے اور مارننگ شو کہاں ہے؟’

نادیہ خان کے مطابق ‘2005 کی بات ہے جب میں پنڈی میں تھی، مجھے فون آیا کہ کراچی سے آکر شو کا دوبارہ آغاز کریں، گھر اور گاڑی سمیت مجھے تمام مراعات دی گئیں اور میں اس وقت حیران تھی کہ یہ ہو کیا رہا ہے’۔ مارننگ شو میزبان نے بتایا ‘اس وقت مجھے سہولیات اور مراعات بہت ملیں لیکن تنخواہ کم تھی، میں نے کہا اس تنخواہ میں تو صرف میرے بلز ادا ہوں گے، میں پنڈی سے کراچی بلز دینے تو نہیں آئی، میں نے اپنی تنخواہ 3 گنا بڑھانے کا کہا یعنی ایک لاکھ سے میری ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ کردی گئی’۔انہوں نے کہا کہ ‘بعد میں جب شو ہٹ ہوا تو مجھے بہت ہی بڑے بڑے پیکجز کی آفر ہوئی، میں سوچتی تھی کہ ایسا بھی کیا کررہی ہوں جو اتنے پیسے دے رہے ہیں’۔

شاہد آفریدی کی بابراعظم اور محمد عامر میں صلح کروانے کی کوشش، نتیجہ کیا نکلا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button