پاکستان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کتنے ڈالرز تک پہنچ گئیں، بڑی خبر آگئی

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 70 ڈالرز سے بھی نیچے گر گئیں' امریکی خام تیل 66 ڈالرز فی بیرل اور برطانوی خام تیل کی قیمت 72 ڈالرز تک گر گئیں

لاہور (کامرس رپورٹر، آن لائن ) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 70 ڈالرز سے بھی نیچے گر گئیں، امریکی خام تیل 66 ڈالرز فی بیرل اور برطانوی خام تیل کی قیمت 72 ڈالرز تک گر گئیں۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بجائے مزید مہنگی ہو گئیں۔

معروف ماہر معیشت اور وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ردعمل دیا گیا ہے۔مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر جانے کے بعد پٹرول کم از کم 20 روپے اور ڈیزل 13 روپے سستا ہونا چاہیے تھا۔ وزارت خزانہ کے سابق ترجمان کے مطابق ڈالر 100 روپے مہنگا نہ ہوتا اور آج تحریک انصاف کی حکومت ہوتی تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی موجودہ قیمتوں کے حساب سے پٹرول 120 روپے کا ہوتا اور اگر آئی ایم ایف شرائط پوری کرتے تو بھی پٹرول زیادہ سے زیادہ 150 روپے تک ہوتا۔

زمان پارک سے پولیس اہلکاروں پر پٹرول بم پھینکنے کی ویڈیو جاری کردی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button