پاکستان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا رجحان کیسا رہا؟ صبح کیا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

نڈیکس 40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا ،200پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 39800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا

کراچی (کامرس رپورٹر، آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا رجحان کیسا رہا؟ صبح کیا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی ‘ پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ روز کاروباری اتار چرھائو کے بعد مندی کی لپیٹ میں آ گئی ،اور انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا ،200پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 39800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 43ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 61کھرب روپے سے گھٹ کر60کھرب روپے پر آگیا اور64.62فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40188پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم فروخت کے دبائو کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی جس کے بعد نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ بھی رک گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں202.48پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 40082.37پوائنٹس سے گھٹ کر39879.89پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 55.94پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 14827.30پوائنٹس سے کم ہو کر14771.36پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26556.14پوائنٹس سے کم ہو کر26369.54پوائنٹس ہو گیا ۔

کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 43 ارب 12 کروڑ 1 لاکھ 22 ہزار29روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 61کھرب37ارب88کروڑ3ہزار136روپے سے کم ہو کر 60 کھرب 94 ارب 75 کروڑ 98 لاکھ81ہزار107روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو3ارب روپے مالیت کے 10کروڑ87لاکھ95ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو3ارب روپے مالیت کے 8کروڑ 72لاکھ15ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔گذشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 303کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 72 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،194میں کمی اور37کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ24لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 93 لاکھ 98 ہزار ، پاسکتان المونیم 76لاکھ38ہزار ،پاک انٹر نیشنل بلک 60لاکھ18ہزار اور نشاط ملز لمیٹڈ 45لاکھ17ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے خیبر ٹیکسٹائل کے بھائو میں25.79روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت 369.70روپے ہو گئی اسی طرح 20.89 روپے کے اضافے سے شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت 304.00روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھائو میں497.67روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 18002.33 روپے ہو گئی اسی طرح130.20روپے کی کمی سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 5103.50روپے پر آ گئی ۔

ڈالر کی اونچی اڑان جاری، روپے کی قدر میں کمی، نیا ریٹ بھی سامنے آگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button