پاکستان

پاکستان کے طاقتورطبقے کی وطن فروشی ایک اور ہوشربا کہانی منظرعام پر آگئی

جنرل مشرف کی حکومت صرف امریکہ کو نہیں بلکہ برطانیہ، فرانس، مصر، سعودی عرب، اردن، سوڈان سمیت دیگر ممالک کو بھی بندے پکڑ پکڑ کر فروخت کرتی تھی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے بالادست طبقے کی وطن فروشی کی بھی ایک ہوشربا کہانی ہے جس میں چار ہزار سے زائد پاکستانیوں کو صرف پانچ پانچ ہزار ڈالر کے عوض امریکہ سمیت کئی دیگر ممالک کے ہاتھوں بیچ دیا گیا۔ جنرل پرویز مشرف نے سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگا کر پاکستان کو سب سے پیچھے دھکیل دیا۔

جنرل مشرف کی حکومت صرف امریکہ کو نہیں بلکہ برطانیہ، فرانس، مصر، سعودی عرب، اردن، سوڈان اور موریطانیہ سمیت دیگر ممالک کو بھی بندے پکڑ پکڑ کر فروخت کرتی تھی۔ لیبیا میں کرنل قذافی کا اقتدار ختم ہوا تو اس کی جیلوں میں سے ایسے کئی قیدیوں کو رہائی ملی جو افغانستان میں روس کے خلاف جہاد کرنے آئے تھے لیکن قذافی نے انہیں دہشت گرد قرار دے دیا۔ نائن الیون کے بعد پاکستان کی حکومت نے انہیں پکڑ کر امریکہ کو بیچا اور امریکہ نے انہیں قذافی کے حوالے کردیا۔ جنرل پرویز مشرف نے اپنی بردہ فروشی کا اعتراف ان دی لائن آف فائر کے انگریزی ایڈیشن میں تو کیا لیکن سب سے پہلے پاکستان کے نام سے موصوف کی کتاب کا اردو ترجمہ شائع ہوا تو بردہ فروشی کا ذکر گول کردیا گیا۔

عافیہ صدیقی پاکستان کے آئین و قانون کی بے بسی کی علامت بن گئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button