کھیل

پی ایس ایل 8، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 8 کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز 24 رنز سے شکست دے دی، روومین پاویل مین آف دی میچ قرار پائے۔

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور زلمی کے 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا سکی اور اسے 24 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور کے خلاف کراچی آغاز عمدہ رہا، عامر نے ایک اوور میں دو وکٹیں لے کر پشاور کو دھچکا پہنچایا۔ راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں محمد عامر نے اپنے پہلے اوور میں محمد حارث اور بابر اعظم کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے بعد محمد عامر نے اپنے دوسرے اوور میں بھی صائم ایوب کو آؤٹ کیا۔ ایک موقع پر پشاور زلمی کے محض 2 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑیوں ٹام کوہلر، حسیب اللہ خان اور روومین پاویل نے بالترتیب 56، 50 اور 64 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو پہنچنے والے ابتدائی نقصان سے باہر نکالا اور اسکور بورڈ پر 198 رنز کا ہدف سجا دیا۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ کراچی کی جانب سے محمد عامر نے 4 اور تبریز شمسی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور کے 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز مستحکم رہا اور پہلی وکٹ 40 کے مجموعی رنز پر گری، اس کے بعد طیب طاہر، عرفان خان اور شعیب ملک بالترتیب 6، 4 اور ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ میتھیو ویڈ 53 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان عماد وسیم نے جارحانہ اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو نہ جتوا سکے۔ کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے اور اسے 24 رنز سے شکست ہوئی۔ عماد وسیم 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے، پشاور کے عظمت اللہ عمر زئی اور عامر جمال نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور زلمی کے روومین پاویل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ کراچی کی ٹیم کو اپنے 7 میچز میں سے 5 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حجرہ، پولیس کی کارروائی، 2 پتنگ فروش گرفتار، مقدمہ درج

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button