پاکستان

پٹرول کی قیمت میں مزید 22 روپے کا اضافہ ، عوام ہل کر رہ گئی

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17روپے 20 پیسے ،مٹی کے تیل میں 12 روپے 90 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز، آن لائن )مہنگائی کی ستائی عوام کو ایک اور جھٹکا ،وفاقی حکومت نے پٹرول 22روپے مزید مہنگی کردی ۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

عمران خان کی گرفتاری؟ رانا ثناء اللہ کابیان، ملک بھر میں تھرتھرلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button